ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کا خصوصی سیل قائم، سینیٹ امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا

اسلام آباد(آن لائن )نیب کا خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے جو سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا اور الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی کلیئرنس جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔سینیٹ الیکشن سے متعلق نیب کی جانب سے قائم کیے گئے خصوصی سیل کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔خیال رہے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں