ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کندھکوٹ،ایس یو پی کا قبائلی تکرار کے خاتمے کیلیے مظاہرہ

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت )تنگوانی شہر میں ایس یو پی کارکناں نے بڑھتے ہوئے قبائلی تکرار کے خاتمے کے لیے تنگوانی شہر میں ایک ریلی نکالی ۔ریلی جعفرآباد روڈ سے لے کر شہر کے مختلف چوکوں اور گلیوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب پہنچی۔ اس موقع پر ایس یو پی کے شریک کارکنان نے شاہنواز مرہیٹو، رحمدل لاشاری، اسماعیل بھلکانی، تعلقہ صدر لونگ آکاش، عبدالرزاق اور دیگر افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمورمیں قبائلی تکرار بڑھتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم تباہ ہوگئی ہے۔ اعلیٰ ادارے کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان،آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس کشمور امجد احمد شیخ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان جھگڑے فساد کا فوری نوٹس لے کر قبائلی تکرار پر کنٹرول کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں