ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں کار بم دھماکا‘ 3 افراد جاں بحق

صومالیہ: ہولناک کار بم دھماکے کے مقام پر رکشوں میں آگ لگی ہوئی ہے‘ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب کاربم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ناکے پر موجود اہل کاروں نے مشتبہ کارکو رکنے کے احکامات دیے، جسے نظر انداز کرنے پر فائرنگ کرکے گاڑی کو سیکورٹی پوائنٹ اور عوام سے دُور کیا گیا۔ بروقت کارروائی کی وجہ سے دہشت گرد بڑا جانی نقصان کرنے میں ناکام رہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔ صدارتی محل کے قریب بظاہر خود کش کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کھڑی ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین نے سیکورٹی اہل کاروں کی جانب سے حملہ آور کی گاڑی روکنے کی کوشش اور بعد ازاں فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گولیاں چلنے کے 3 منٹ بعد گولہ بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔ کسی بھی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔ حکام کو شبہ ہے کہ کارروائی میں عسکریت پسند تنظیم حرکت الشباب ملوث ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں