ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرنٹ سے ہلاکت‘ کے الیکٹرک کیخلاف پونے 3کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف پونے 3 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے‘ کے الیکٹرک نے کرنٹ سے ہلاکت کا ملبہ نوجوان پر ہی ڈال دیا‘ کرنٹ لگنے کا حادثہ نوجوان کی غفلت کے باعث پیش آیا‘ کے الیکٹرک نے جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک ہمیشہ بارش کے دوران شہریوں کو احتیاط کا پیغام جاری کرتی ہے‘ کے الیکٹرک کی ٹیم حادثے کے مقام سے قریب ہی کام کر رہی تھی‘ کھلے اور ٹوٹے ہوئے تار دیکھ کر علاقے کی بجلی بند کردی گئی تھی‘ نوجوان سعد کی ہلاکت کی ذمے دار کے الیکٹرک نہیں ہے‘ مون سون سیزن میں بجلی کی انسٹالیشنز اور تاروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے‘ کے الیکٹرک ایسے موسم میں صارفین سے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کے مطابق کھلے تاروں میں کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے سعد شیخ جاں بحق ہوا ہے‘ کے الیکٹرک کو2 کروڑ 70 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں