ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری توجہ ترانے کے بجائے کرکٹ پر ہے: وسیم خان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ترانے کے بجائے کرکٹ اور اس کے مسائل پر ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔ وسیم خان نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز اور کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے سیکھیں گے پروگرام کیسے چلا رہے ہیں۔

سی او اہ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو غیر ملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس مرتبہ بھی پی ایس ایل سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل کی تیاریوں میں مسائل رہے ہیں۔ این سی او سی نے 20 فیصد تماشیوں کی اجازت دی ہے۔

پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانہ  وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے کوئی ایشو نہیں۔ ترانے کے حوالے سے ہر کسی کی اپنی رائے ہے۔ ہمارا فوکس پاکستان کرکٹ کے بڑے ایشوز پر ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ مجھے ترانہ بہت پسند ہے، جتنا سنیں گے اتنا اچھا لگنے لگے گا۔ میچز شروع ہونے دیں، اس بحث سے فوکس کرکٹ پر چلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں