ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماضی کی حکومتوں نے پیسے کے کلچر کوعام کیا، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نےپیسےکےکلچر کوعام کیا، پیسےکی سیاست ختم کرکےاہلیت اورمیرٹ کوفروغ دیاجائےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کاموقف رہاہےکہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں،آج شام تک سینیٹ کےامیدواروں  کےنام فائنل ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانون کومطلوب ہیں، نوازشریف کوٹریول ڈاکومنٹ دیں گےتاکہ پاکستان آئیں،نوازشریف علاج کرانےگئےتھے، وہاں جاکر سیاست شروع کردی، سمجھ نہیں آتی ان کوایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کاپاکستان میں علاج ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نوازنےاقرارکرلیاہےکہ انہیں پی ڈی ایم کامستقبل میں اندھیرانظرآرہاہے،مریم نوازنےبیرون ملک جانےکاعندیہ دےدیاہے،حکومت  مریم نوازکو بیرون ملک جانےکی اجازت قطعی نہیں دےگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں