ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی 12 نمبر کی ٹیم کو نہیں جنوبی افریقا کو شکست دی: مصباح الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے 12 ویں نمبر کی ٹیم کو نہیں بلکہ جنوبی افریقا کو شکست دی ہے لیکن جیت کے باوجود خامیوں پر نظر ہے۔جنوبی افریقا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ جیت جیت ہو تی ہے ، جیت کے لیے ہمیں فائٹ کرنا پڑی لیکن ہم کوئی نمبر 12 کی ٹیم کے ساتھ نہیں کھیل رہے تھے بلکہ جنوبی افریقا کا مقابلہ کر رہے تھے ، اس سے قبل ہم جنوبی افریقا سے کتنی سیریز جیتے ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا درست ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم میں بڑے پلئیرز نہیں تھے لیکن ان کے بعد یہ افریقا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی پلئیرز ہیں، ان کے خلاف جس طرح فائٹ کرکے دو میچز میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں