ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حلیم عادل اور محافظوں کے خلاف 4 مقدمات درج

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف4 مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمات میں حلیم عادل شیخ سمیت ان کے سیکیورٹی گارڈ رمضان، غلام مصطفیٰ، محمود کو نامزد کیا گیا۔ چاروں مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے۔

تمام مقدمات سرکار کی مدعیت میں تھانہ میمن گوٹھ میں درج کیے گئے۔ مقدمات میں دہشت گردی، کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز پی ایس 88 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ حلیم عادل شیخ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا کیا۔حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر فائرنگ کی گئی، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

حلیم عادل شیخ اور دیگر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں