ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیلوں کی ترقی کیلیے تاریخی اقدامات کررہے ہیں،اسفندیار

پشاور(جسارت نیوز) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلیے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات اور سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید کی سربراہی میں خواتین کو یکساں سہولیات اور مواقع کی فراہمی کیلیے 700 ملین روپے کی لاگت سے ہر ریجن میں جمنازیم بنایا جارہا ہے ،828 ملین کی لاگت سے 11 ہاکی ٹرفس بچھائی جارہی ہیں جن میںزیادہ تر آخری مراحل میں ہیں، ضم اضلاع میں 2204 ملین روپے کی لاگت سے گرائونڈز بنائے جارہے ہیں۔محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے سلسلے میں جون 2021 تک 150 کھیلوں کی سہولیات مکمل ہوجائیں گی۔ پانچ ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والی پانچ سالہ منصوبہ2023 تک مکمل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں