ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کا کورونا پابندیوں میں مرحلہ وارنرمی کرنےکااعلان

ترکی نے یکم مارچ سےکورونا پابندیوں میں مرحلہ وارنرمی کرنےکااعلان کردیا۔ کوروناپابندیوں کےسبب بند اسکول یکم مارچ سےکھلیں گے جب کہ ریستوران اور کیفےکھولنےکااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔

خبر ایجنسی کے مطاب قہانگ کانگ میں چین کی سینوویک کوروناویکسین کےہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ وینزویلا میں آج سے کوروناویکسی نیشن کاآغازہورہاہے۔

روسی کوروناویکسین اسپوٹنک فائیوہفتےکو میکسیکو پہنچےگی۔ میکسیکوکےوزیردفاع کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو گھرپرقرنطینہ کر لیا ہے۔

بھارت میں نئےکوروناپربرازیل،جنوبی افریقہ اور برطانیہ سےآنےوالوں کےٹیسٹ کافیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت میں برطانیہ کی کوروناکی نئی قسم کے187کیسزرپورٹ  ہوئے ہیں۔

ادھر برطانیہ میں گزشتہ روزکوروناکے12ہزار718کیسز،738اموات ہوئی ہیں۔

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں ہے اور اس موذی وباء سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 41 ہزار 361 ہوگئ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں