ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کی امیدوار ارم بٹ کے تجویز کنندہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف نے ان کے پروڈکشن آرڈرکی درخواست الیکشن کمیشن میں دی تھی جس پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ حلیم عادل کوپروڈکشن آرڈر پرالیکشن کمیشن سندھ نہیں لایا جائے گا۔

تفصیلات ک مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی بطور تجویز کنندہ تصدیق ایس آئی یو میں ہی ہوگی اور پولنگ آفیسر ندیم حیدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کرنے تھانے جائیں گے۔

واضح رہےکہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں