ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘رکن اسمبلی نے تنقید پر پڑوسی سے جھگڑے کو کرمنل کیس بنا دیا’

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ منتخب ایم این اے نے تنقید پر پڑوسی سے جھگڑے کو کرمنل کیس بنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی کنول شوذب اور پڑوسی عبدالرحمان نے بیان جمع کراوایا کہ ہماری صلح ہوگئی ہے اور مقدمات واپس لیتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے صلح قبول کرلی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ منتخب ایم این اے نے تنقید پر پڑوسی سے جھگڑے کو کرمنل کیس بنادیا، ایف آئی اے نے الیکٹرانک کرائم قانون کا ناجائز استعمال کرکے طاقتورکو فائدہ دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حیرانی کا اظہار کیا کہ ایم این اے نے تنقید پر فوجداری مقدمہ کیسے قائم کرادیا؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب اور شہری کے درمیان جھگڑے کے معاملے پرکنول شوذب کے وکیل نے عدالت کو معاملہ باہمی رضا مندی سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں