ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان آج اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

مشاہد اللہ خان کے بیٹے ڈاکتر عفنان اللہ خان نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

رہنماؤں کا اظہار افسوس:

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مشاہد اللہ خان کے انتقال پر کہنا ہے کہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی مشاہداللہ خان ہمیں چھوڑ گئے۔ مشاہد اللہ کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی رنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ مشاہداللہ خان  نوازشریف کے وفادار اور دیرینہ ساتھی تھے۔ مشاہد اللہ کی وفات پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ افسوس ناک خبر سن کر مجھے انتہائی صدمہ پہنچا۔

چیئرمین سینیٹ آف پاکستان صادق سنجرانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ انتہائی شفیق اور ضع دار شخصیت کے مالک تھے۔ مشاہد اللہ خان زیرک سیاستدان تھے۔ مشاہد اللہ کی سیاسی وپارلیمانی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہناہے کہ پارلیمانی و جمہوری اقدار کے فروغ میں مشاہداللہ کا اہم کردار رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں