ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی سلامتی کونسل مستقل اراکین کی تعداد میں اضافے کی پھر مخالفت

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیرمستقل اراکین کی تعداد میں توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ کرنے سے سلامتی کونسل زیادہ جمہوری، ذمے دار اورنمائندگی رکھنے والی نہیں ہوگی بلکہ کونسل میں عدم مساوات اور اس کی غیر فعالیت کے تاثر میں اضافہ ہو گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی بین الحکومتی مذاکرات کے ریاستی گروپ (آئی جی این) نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافہ کے لیے نام نہاد جی۔4 ممالک بھارت، برازیل ، جرمنی اور جاپان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے خواہشمند ممالک کی جانب سے اصلاحاتی عمل کے خلاف کوششوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے عمل پرمذاکرات کے ذریعے اتفاق رائے ضروری ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق رکھنے والے مستقل اراکین کی تعداد میں توسیع کے خلاف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں