ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر گولڈ کپ کرکٹ، ہینکرز نے پی ٹی آئی کلب کو شکست دے دی

پشاور(جسارت نیوز)30 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینکرز کرکٹ کلب نے مد مقابل پی ٹی آئی کرکٹ کلب کو تین وکٹوں سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پی ٹی آئی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نصیر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اورمیدان کے چاروں طرف شاندار سٹروکس کھیلتے ہوئے 85 رنز بنائے۔ان کے علاوہ غنی زردان نے 41 رنز سکور کئے۔ ہینکرز کلب کی جانب سے شیر نے 2 جبکہ فاروق ،ریاض اور سنی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ایک مشکل ہدف کے حصول کے لئے ہینکرز کلب نے بہترین آغاز کیا۔ صاحبزادہ عبداللہ اور سنی نے اس مشکل ہدف کو اپنی شاندار بیٹنگ سے قابل دسترس بنا دیاجس کی بدولت ہینکرز کلب نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ 3وکٹوں سے جیت لیا۔سنی نے 64،صاحبزادہ عبداللہ نے59اورنیاز علی نے 40 رنز بنائے۔سکندر خان نے3 جبکہ خیال محمد اور شہریار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں