ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہاب ریاض اورڈیرن سیمی پہلے میچ سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کو اپنے اہم ترین بولر اور کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی بائیو سیکیور ببل کیخلاف ورزی کے بعد آئیسولیشن میں ہیں اس لیے آج کے میچ میں وہ شریک نہیں ہو سکیں گے۔ذرائع کے مطابق زلمی کے ہیڈ کوچ اور کپتان نے بائیو سیکیور ببل کے باہر کے ایک فرد سے ملاقات کرلی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے لیے پشاور زلمی قائم مقام کپتان کا اعلان کرے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے شب ایک پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ایونٹ میں شامل دو کھلاڑیوں کو بائیو سیکویور ببل کے باہر ایک ٹیم کے مالک سے ملاقات پر بھی آئیسولیشن میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں