ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

کراچی: بائیو سیکیور ببل توڑنے والے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی اپیل منظور کرلی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل منظوری پر کپتان وہاب ریاض اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو ٹیم میں شمولیت کی اجازت مل گئی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اپیل منظور ہونے کے بعد وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی آج کا میچ کھیلیں گے۔

بائیو سیکیور ببل توڑنے والی ٹیم نے غلطی پر ندامت کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز کپتان وہاب ریاض اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے مبینہ طور پر پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے لئے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی۔ دونوں بائیو سیکیور ببل کے باہر ایک ٹیم اہلکار سے ملے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں