ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل میں پرفارم کرنا میرے لیے بہت اہم ہے، فخر زمان

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ ان کیلیے بھی اس ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنا بہت اہم ہے۔ایک انٹرویومیں فخر زمان نے کہا کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں ان کا ہدف یہی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے لاہور قلندز کو پی ایس ایل میں فتحیاب کرائیں اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا اعزاز بھی اپنے نام کریں۔فخر زمان نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کی فارم ویسی نہیں جیسی ہوتی رہی اور وہ اس انداز میں رنز نہیں بنا پا رہے جس انداز میں بنانا چاہتے تھے اس لیے پاکستان سپر لیگ ان کیلئے بھی کافی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کوشش کروں گا کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرکے اپنا اعتماد بحال کروں اور اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کروں۔30 سالہ بیٹسمین سے جب پوچھا گیاکہ آپ کو لگتا ہے اس بار قلندرز ٹرافی جیت سکتے ہیں تو انہوں نے پر اعتماد انداز میں کہا کیوں نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں