ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر پریمیر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد(جسارت نیوز) کشمیر پریمیر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاذ کر دیا گیا، شاہد آفریدی، بابر اعظم ،محمد حفیظ اور سرفراز احمد سمیت بطور آئیکون پلیئرز پہلے ہی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں،کے پی ایل کے لیے پاکستانی انٹرنیشنل اور ڈومسیٹک پلیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا،کشمیر پریمیر لیگ انتظامیہ کے مطابق رجسٹریشن کیلیے کرکٹرز لیگ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر خود کو رجسٹرڈ کر سکتے ہیں،رجسٹریشن کا عمل 10 روز تک جاری رہے گا،جس کے بعد ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہو گا ،کرکٹرز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ 2021ہے،کشمیر پریمئر لیگ 16 سے 27 مئی تک مظفر آباد میں کھیلی جائیگی،کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میرپور رائلز،راولاکوٹ ہاکس،کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی.ہر ٹیم میں پانچ کشمیری کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے، کشمیر پریمئر لیگ کے ٹرائل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جس میں ایک سو پچاس سے زائد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ،دوسرے مرحلے میں ٹرائلز کے ذریعے ہی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں