ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کو جرمانہ ادا کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن کی طرف سے عائد کردہ جرمانے کی رقم جمع کرادی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 فروری کو فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی تھی جس میں وفاقی وزیر کے وکیل نے التوا کی درخواست کی تھی۔ اس پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور بار بار التوا کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی جس میں ان کے وکیل نے پیش ہوکر استدعا کی کہ کمیشن اپنے 9 فروری کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کی استدعا مسترد کردی جس پر انہوں نے جرمانے کے 50 ہزار روپے کمیشن کو جمع کرادیے۔

الیکشن کمیشن نے یہ رقم پاکستان سوئٹ ہوم میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں