ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پکا لاہوری ہوں، قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا، اعصام الحق

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کے ٹینس اعصام الحق نے کہا ہے کہ پکا لاہوری ہوں اس لیے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق کا کہنا تھا پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پرا کیونکہ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن اب خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔ اعصام الحق نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے میچز میں بھی لاہور قلندرز اچھا کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں