ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : ٹینکر کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 4 اہلکار زخمی

کراچی: ایکسپریس وے پرٹینکر کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی 4 پولیس اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں دائم علی، عامر، ذیشان اور اخلاق شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم ٹینکر کو تحویل میں لے کر پولیس اہلکار دائم کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں