ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس،پنجاب کے 7شہروں میں 5دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: کورونا وائرس کے باعث پنجاب  کے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ تک 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یار کے اسکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے باعث 100 فیصد طلبا کی حاضری کی اجازت نہیں ہے،کورونا کیسز کی مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں