ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ: میانمار کے سفیر کی فوج کیخلاف کارروائی کی اپیل

جینوا (اے پی پی)اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کی فوج کے خلاف کارروائی کی اپیل ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میانمار کی معزول حکومت کی ترجمانی کرنے والے میانمار کے سفیر چو مو تون نے عالمی ادارے سے اپیل کی ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ملک پر قابض ہو جانے والی فوج کے خلاف تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے تین انگلیوں پر مشتمل سلوٹ بھی پیش کیا۔ میانمار کے لوگ اسے فوج کے خلاف مزاحمت کے نشان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لینڈا تھامس گرین فیلڈ نے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ میانمار کی فوج کو یہ بتانے کے لیے وہ تمام ذرائع استعمال کریں کہ میانمار کے عوام کے خلاف تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں