ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامعلوم شخص نے ٹرین  کوحادثے سے بچالیا

لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی ،حیدرآباد کے قریب ڈیتھا کے مقام پر ریلوے ٹریک ٹوٹا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے ٹریک پر کھڑے ہوکر ٹرین کو رکنے کا اشارہ کیا، جس کو دیکھ کر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا دی  اور ریلوے حکام کو مسئلے سے آگاہ کیا۔

 ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ ریلوے عملے نے ٹریک کی بحالی کا کام فوری طور پر  شروع کردیاہے، دیگر ریلوے ٹریکس کا بھی معائنہ کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں