ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹس کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک اسلام آباد یونائیٹیڈ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے، بورڈ کا کہنا ہے مثبت آنے والے کھلاڑی میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں، مثبت آنے والے کھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹرفواداحمد پی ایس ایل میں ایک میچ کھیل چکے ہیں۔ کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

جس کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کےدرمیان ہونے والا میچ  تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں