ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم نے ہارس ٹریڈنگ کیلیے تجوریاں کھول دی ہیں،پرویز خٹک

نوشہرہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی کے 63 کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار نے جیتا نہیں چوری کیا ہے۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی کے 63 کے انتخاب میں ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تمام ثبوت اور شواہد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی کے 63 کے الیکشن میں ہونے والی چوری کے پیچھے پڑچکا ہوں، میں جس چیز کے پیچھے پڑ جاتا ہوں اس کو منطقی انجام تک پہنچاتا ہوں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے لیے تجوریاں کھول دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں