ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عادل شاہ زیب اور مہر بخاری نے چینل بدل لیے

اینکر پرسن عادل شاہ زیب اور مہر بخاری نے نیوز چینل بدل لیے.
اینکر پرسن مہر بخاری ڈان نیوز کو خیرباد کہہ کر ہم نیوز کا حصہ بن گئیں ہیں.
ادھر ہم نیوز کے اینکر پرسن عادل شاہ زیب ڈان نیوز منتقل ہوگئے ہیں.

ذرائع کے مطابق ہم نیوز مینجمنٹ عادل شاہ زیب کو ہم نیوز چھوڑنے کا پہلے ہی کہہ چکی تھی.
عادل شاہ زیب نے لندن سے بی بی سی کو چھوڑ‌کر ہم نیوز جوائن کیا تھا.
عادل شاہ زیب ہم نیوز میں تین سال کا عرصہ گزارنے کے باوجود ریٹنگ لانے میں ناکام تھے.
عادل شاہ زیب کے پروگرامز میں نہ کنٹینٹ، نہ ریسرچ اور نہ ہی اچھے مہمان آتے تھے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نیوز کی انتظامیہ کو عادل شاہ زیب کی کارکردگی پر شدید تحفظات تھے.
عادل شاہ زیب کو لمبا عرصہ اپنی کارگردگی بہتر کرنے کا موقع دیا گیا لیکن وہ مثبت نتائج لانے میں ناکام رہے.
ہم نیوز میں مہر بخاری عادل شاہ زیب کی جگہ پروگرام کرنے کے لیے آئیں ہیں.
مہر بخاری پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں کام کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں.
اسے عادل شاہ زیب کی خوش قسمتی ہی کہا جاسکتا ہے کہ انہیں فوری طور پر ڈان نیوز میں جگہ مل گئی.
اینکروں کی ادلا بدلی کے بعد اب دیکھنا ہوگا کہ چینلز کی ریٹنگ پر کیا اثر پڑتا ہے.

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں