ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملاقات کی۔

 وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیص حمید بھی شریک تھے، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ قوم کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات- خبریں پاکستان - تسنیم  نیوز ایجنسی

بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی صورتحال ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ستمبر 2020 میں پاک جرمنی اسٹریٹجک مذاکرات کے 5 ویں دور کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں