ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ ہمارے امیدوار ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا پہلے ہی معلوم تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلے گا، ہم نے کوشش کی اس بار پیسہ نا چلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ سب بے نقاب ہوں، جس کو مجھ پر اعتماد نہیں کھلم کھلا بتائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی ہوس نہیں، ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے۔

خیال رہے کہ نو منتخب سینیٹرز 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے اور اسی روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ بھی ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں