ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نے کہا تھا کہ کرونا کے دوران ایونٹ نہ کریں، نا اہلی کا ذمہ دار کرکٹ بورڈ ہے: لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر شدید مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی ایونٹ کے دوران بائیو سکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا۔

ایونٹ کے غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پہلےہی پی سی بی سے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران ایونٹ کا انعقاد نہ کیا جائے پی سی بی نے ان کی نہیں سنی اور دیگر فرنچائز کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد کر دیا گیا۔

رانا عاطف نے مزید کہا کہ پی سی بی بائیوسکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا اور ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کو گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کاغذوں پر بائیو سکیور ببل نہیں بنانا تھا بلکہ اسے ہوٹل میں نافذ کرنا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

عاطف رانا نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کیے جانے چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں