ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا، 9 فوجی شہید 4 زخمی

ترکی کے ضلع بتلیس میں فوجی ہیلی کاپٹر  کے حادثے میں 9 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

ترکی وزارت دفاع  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ‘کوگر ہیلی کاپٹر ‘کی بن گیول ائیر پورٹ سے فلائٹ کے بعد مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 25 منٹ پر کنٹرول ٹاور کا ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

اطلاع کے مطابق حادثہ نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

حادثے میں 9 فوجی شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمی فوجیوں کو فی الفور ہسپتال منتقل کر کے طبّی نگرانی میں لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں