ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: ماہی گیروں کی کشتیوں پر میزائل آ گرا، 3 ماہی گیر ہلاک

اسرائیل کے زیرِ محاصرہ علاقے غزہ کے کھلے سمندر میں میزائل گرنے کے نتیجے میں 3 فلسطینی ماہی گیر ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطین ماہی گیر یونینوں کے سربراہ نذار ایاش  نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے کے کھلے سمندر میں موجود ماہی گیر کشتیوں پر میزائل گرنے کے نتیجے میں 3 ماہی گیر ہلاک ہو گئے ہیں۔

نذار نے کہا ہے کہ میزائل کس طرف سے گرایا گیا ہے اس بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

غزہ وزارت صحت اور وزارت برائے  لیبر  اور قومی سلامتی  کی طرف سے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں