ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 50 روپے کی کمی ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اورعالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1693 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، اور پیر کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی،  دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر87  ہزار 877 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کی کمی سے1320 روپے پر آگئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں