ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں جے یوآئی(ف) کی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی کی تیاری

لاہور: حکومت پنجاب نے جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کی تنطیم انصارالاسلام پر پابندی لگانے کی تیاری کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کے لیے سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم انصار الاسلام پر پابندی لگانے سے متعلق سمری وزیراعلی کو بھیجوا دی گئی ہے جس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے غیر مؤثر قرار دے دیا گیا تھا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا انصار الاسلام کے بارے میں مؤقف ہے کہ یہ نجی ملیشیا نہیں بلکہ جے یو آئی (ف) سے منسلک تنظیم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں