ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں: ایران

 ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر تیارہے۔

 ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کےمطابق، حکومت ایران کے ترجمان   علی ربیعی نے تہران میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران حالات حاضرہ سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے۔

 ترجمان نے بتایا کہ  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے   اس سے قبل بھی کہا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر رضامند ہے  مگر امریکہ نے  تاحال اس معاملے میں تاخیر سے کام لیا ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  دنیا بھر میں ایرانی قیدی امریکی دباو کے باوجود عقوبت خانوں میں ہیں۔

 ربیعی نے مزید کہاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا آغاز امریکی پابندیوں کو  بلامشروط  ختم کرنے پر منحصر ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں