ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’صوفوں پر بیٹھنا اسلام کے خلاف ہے،انکو آگ لگا رہا ہوں‘ مولانا عبدالعزیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے یہ کہہ کر صوفوں کو آگ لگادی کہ رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کبھی صوفوں پر نہیں بیٹھے۔ اس لئے میں ان کو آگ لگا رہا ہوں اور آئندہ صوفے پر نہیں بیٹھوں گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز دیا سلائی کے ساتھ صوفوں کو آگ لگا رہے ہیں، اس موقع پر کئی طلبہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

مولانا عبدالعزیز نے  کہا کہ رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ صوفوں پر بیٹھ کر  فیصلے نہیں کیا کرتے تھے بلکہ زمین پر بیٹھا کرتے تھے ، انہوں نے اپنے گھر پر بھی یہ ترتیب بنائی ہے کہ زمین پر بیٹھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر بیٹھنے کا مقصد صحابہ کو مجاہد بنانا تھا، وہ بھی طلبہ کو مجاہد بنانا چاہتے ہیں اور مجاہد صوفوں پر نہیں بیٹھا کرتے۔

مولانا عبدالعزیز  کی جانب سے صوفوں کو آگ لگائے جانے پر  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد امید ظاہر کی کہ مولانا  عبدالعزیز تمام جدید اشیا کو چھوڑ کر شریعت پر عمل کریں گے۔

چند سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مولانا اب گاڑی پر سفر کرنے کی بجائے گھوڑوں اور اونٹوں پر سفر کرتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں