ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ نے کیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پشاور کے حیات آباد فیز ون اسٹریٹ نمبر 9، گلبہار 4 اسٹریٹ نمبر 3، ڈیفنس کالونی اسٹریٹ نمبر 11، حیات آباد فیز 6 اسٹریٹ نمبر 5 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ علاقوں میں شام 6 بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ اشیاء خورونوش،میڈیکل،جنرل اسٹور،تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ جب کہ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آمدورفت بند رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوتے رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں