ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں ۔

اپنے ایک بیان میںپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست کے بظاہر کوئی قانونی اور ٹھوس وجوہات نظر نہیں آرہیں، جعلی حکمران اپوزیشن رہنمائوں کو انتقام کا نشانہ بناکر اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں، لیکن جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکمران26مارچ کے لانگ مارچ سے گھبراکر نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، نیب کا ادارہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کا کٹھ پتلی اور آلہ کار بنا ہوا ہے، نیب کی طرح عدالتوں کو بھی سیاسی بنیادوں پر چلانا ایک گھنائونی سازش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں