ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت سے ووٹ خریدتی ہے‘ اعظم سواتی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اورمرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ صادق سنجرانی آئندہ بھی جمہوریت کی پاسداری ، قانونی اصلاحات اداروں کی بہتری کے حوالے سے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے‘ اپوزیشن جمہوریت کے لےے شفاف کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو وہ آئین اور قانون میں اصلاحات سے ہی ہوگا‘ لوٹی ہوئی دولت سے ووٹ خریدے جاتے ہیں‘ اس سے نجات کا واحد طریقہ عمران خان نے عملی طور پر پیش کردیا ہے‘ ان تجاویز پر ترامیم کے لےے حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کے لےے تیار ہے‘ پی ڈی ایم نے ثابت کردیا کہ مولانا فضل الرحمن کی اب ان کے اتحاد میں کوئی جگہ نہیں ۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں