ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: ہمیں چیک جمہوریہ کے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر تشویش ہے

ترکی نے چیک جمہوریہ کے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بنیادی اختلافات میں سے ایک ہے اور مذکورہ اقدام بیت المقدس  کی حیثیت  کو تحلیل کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی معاونت کرے گا۔

بیان میں ، بین الاقوامی برادری کے تمام اراکین کو، بیت المقدس کی تاریخی و قانونی حیثیت  کو برقرار رکھتے ہوئے مسئلہ  فلسطین ۔اسرائیل کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کی خاطر ،بین الاقوامی اصول و قواعد کے احترام کی دعوت دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ” بیت المقدس کی بین الاقوامی حیثیت کو اقوام متحدہ کے فیصلوں کے ساتھ ضمانت میں لیا گیا ہے اور ہمیں چیک جمہوریہ کے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر تشویش ہے”۔

واضح رہے کہ چیک جمہوریہ نے 11 مارچ کو مغربی بیت المقدس میں اپنے تل ابیب  کے سفارت خانے سے منسلک ایک ڈپلومیٹک نمائندہ دفتر کھولا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں