ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی  نے نائجیریا کے صوبے بورنو  میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم  کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی  ہے۔

دفترِ خارجہ نے اپنے تحریری بیان میں12 مارچ کو ایک فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے میں 19 فوجیوں کی ہلاکت  اور 13 افراد کے زخمی ہونے پر دلی صدمہ پہنچنے کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ ’ہم اس مذموم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین، دوست اور برادر نائجیرین عوام  اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفو ر صحتیابی کے دعاگو ہیں۔‘

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں