ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم 17 مارچ کو سیکورٹی ڈائیلاگ کاا فتتاح کرینگے

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی سلامتی ڈویژن 17 مارچ سے سیکورٹی ڈائیلاگ کا انعقادکرے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے، دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ میں حکومت اپنی نئی جامع سیکورٹی پر مبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرائے گی، 2 روزہ کانفرنس 18 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔ اسلام آباد ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے جس میں موجودہ اور سابق عہدیداران اور مقامی و عالمی پالیسی کے ماہرین شرکت کریں گے۔ ڈائیلاگ کے دوران قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائے گی، وفاقی وزراءکے علاوہ اکیڈمیاں اور میڈیا کے ارکان بھی شرکت کریں گے ،وزیر اعظم قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل کو بھی لانچ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں