ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کا خیر مقدم

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان نے کہا ہے کہ وہ برادر ملک لیبیا کے نامزد وزیراعظم کی طرف سے مجوزہ کابینہ کی لیبیا کی پارلیمنٹ سے توثیق اور قومی اتحاد کی حکومت کی کامیاب تشکیل کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کہ مطابق ہم لیبیا کی پارلیمانی اور سیاسی قیادت کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ہم امن اور سیکورٹی کے لیے لیبیا کے عوام کے عزم کو سراہتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ مقصد حاصل ہوسکا ہے۔ ہم لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن(یو این ایس ایم آئی ایل)کے اس ضمن میں مثبت کردار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لیبیا کے لیے خصوصی ایلچی کی کاوشوں کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ پاکستان لیبیا کے ساتھ اپنے تاریخی قریبی اور خوشگوار تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ہم دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی وعالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں