

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احساس اورنگی کے زیر اہتمام پہلا اورنگی نیو ٹیلنٹ فری انٹری لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شاداب گراؤنڈ پر مرحبا اسپورٹس اور نفیس اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں مرحبا اسپورٹس نے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ کے مہمان ایم این اے آفتاب جہانگیر ایم پی اے صداقت حسین ایم پی اے علی خورشیدی تھے جن کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ ہم نے دیکھا ہے کہ کسی ٹیم کھیلوں کے لیے نکل کر سامنے آئی ہے جنہیں میں سلام پیش کرتا ہوں جبکہ علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ احساس اورنگی کی پوری ٹیم کو میں مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے اتنا اچھا ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جبکہ منتظمین محمد حسنین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا مقصد ٹیپ بال کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے جبکہ پلیئرز نے بھی ایسے ٹورنامنٹ کو خوش آئند قرار دیا،آخر میں مہمان خصوصی ایم پی اے صداقت حسین اور علی خورشیدی ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کواپنے ہاتھوں سے ٹرافی اور کیش انعامات دیے۔