ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش: حکومت نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کا نعرہ تبدیل کردیا

اسلام آباد: حکومت نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کا نعرہ تبدیل کر دیا، اس سلوگن کو ختم کرتے ہوئے نیا سلوگن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز پر نعرہ کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ختم کر یا، وزارت مذہبی امور نے کرونا سلوگن کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اب حکومت کا نیا نعرہ یہ ہوگا کورونا وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلوگن کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کے استعمال کی ممانعت ہوگی، آئندہ سے آگاہی کے لییکرونا وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے استعمال کیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں