ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ جنوبی افریقا کیلئے منتخب کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: دورہ جنوبی افریقا کیلئے منتخب قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ دورہ جنوبی افریقا کے لیے منتخب اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 کرکٹرز اور آفیشلز کے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ لیے گئے، 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں گھر میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 34 افراد جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے، قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حسن علی کا دوبارہ جمعرات کو ان کی رہائشگاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا، اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو انہیں لاہور آنے کی اجازت ہو گی اور پھر 2 روز کی آئسولیشن کے بعد تیسرا ٹیسٹ ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں