ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا سخت نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کے ذریعے ذمہ داروں کو شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شخص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے پر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما اور پی ٹی آئی شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جب کہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، سیاہی شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہوگئے۔

علاوہ ازیں شہباز گل پر انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے میں ملوث گرفتار لیگی کارکنان کو پولیس نے ضلع کچہری میں پیش کیا۔ پولیس ملزمان کا ریمانڈ حاصل کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں