ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپورٹس ویک،ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام کو پہنچ گئے

کوٹری(جسارت نیوز )علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری اسپورٹس ویک میں کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔گزشتہ روز ٹیبل ٹینس مقابلے کمبائنڈ آرٹس کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے جبکہ دوسری طرف ٹگ آف وار ایونٹ کا بھی آغاز کردیا گیا۔ابتدائی میچوں کے بعد فرسٹ ایئر میڈیکل، انٹر انجینئرنگ، انٹر میڈیکل اور کمبائنڈ آرٹس فائنل فور مرحلے میں داخل ہوگئی۔سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و آرگنائزنگ سیکریٹری  پرویز احمد شیخ کے مطابق ٹیبل ٹینس میں کمبائنڈ آرٹس نے پہلی، انٹر میڈیکل نے دوسری اور انٹر انجینیئرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تینوں ٹیموں میر عمر، عمیرمنگی، سفیان علی، نور نبی، حسن علی، ماجدعلی، ملک عمران، سارنگ سولنگی، سمیع اللہ، نوید علی، عبدالرحمن، شفقت علی اور بلال علی شامل ہیں۔ ٹگ آف وار کے ابتدائی رائونڈ میچز میں فرسٹ ایئر میڈیکل نے انٹر میڈیکل کو  2-1 سے اور انٹر انجینیئرنگ نے فرسٹ ایئر انجینیئرنگ کو 2-1 شکست دیدی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں