ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: بلدیہ میں زہریلی چیز کھانے سے تین بچے بے ہوش

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے یا کسی کے کھلانے سے تین کم سن بچے بے ہوش ہو گئے۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے گلشن غازی بلاک اے میں باڑے کے قریب سے 4 سالہ بچہ محمد اقبال، 3 سالہ بچی حفضہ اور 2 سالہ فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں ملے جنہیں ریسکیو اہلکارو ں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ بچوں کو کسی نے کوئی چیز کھلائی یا انہوں نے ازخود کوئی چیز کھائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں